ابنا: پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ’آئی ایس پی آر‘ سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا حتف نو ’نصر‘ نامی میزائل روایتی اور جوہری ہتھیار، اپنے ہدف تک لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ میزائل 60 کلومیٹر تک اپنے ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بیان کے مطابق میزائل کے تجربے کے لیے جدید ملٹی ٹیوب میزائل لانچ وہیکل استعمال کی گئی جس سے یکے بعد دیگرے دو میزائل داغے گئے۔ ’آئی ایس پی آر‘ کے مطابق جدید ٹیکنالوجی والا یہ میزائل کسی بھی طرح کے دفاعی نظام اور ریڈار سے اوجھل رہتے ہوئے اپنے ہدف تک پہنچنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان کے دفاعی ذرائع کے مطابق نصر میزائل اپنی تیز رفتاری کے باعث دشمن کی بکتر بند گاڑیوں، ٹینکوں اور نچلی پرواز کرنے والے طیاروں کے لئے انتہائی مہلک ہے۔
.......
/169